• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیک میلنگ سے تنگ میڈیکل کالج نوابشاہ کی طالبہ کی مبینہ خودکشی،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس

کراچی، دادو (این این آئی، نامہ نگار) پیپلزپارٹی میڈیکل کالج نوابشاہ کی طالبہ کی بلیک میلنگ سے مبینہ خود کشی سے متعلق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسران کو 13 جنوری کو ذاتی حیثیت میں رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے پیپلزپارٹی میڈیکل کالج نوابشاہ کی طالبہ کی بلیک میلنگ سے مبینہ خود کشی سے متعلق اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر نوٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی حیدر آباد اور ایس ایس پی دادو سے رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس نے دونوں پولیس افسراں 13 جنوری کو ذاتی حیثیت میں رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ پیپلز میڈیکل کالج کی طالبہ عصمت جمیل کی بلیک میلنگ سے مبینہ خود کشی کی خبر اخبار میں شائع ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عصمت سیتا روڈ میں اپنے ایک پڑوسی شمن سولنگی کی جانب سےجعلی نکاح نامہ کی بنیاد مذکورہ ملزم کے ہاتھوں بلیک میل ہوتی رہی اور یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شمن ڈاکٹر عصمت سے کافی رقم بلیک میل کرکے اپنے بنک اکائونٹ کے ذریعے لیتا رہا جبکہ ملزم کی بیوی بھی ڈاکٹر عصمت کو بلیک میل کرکے پیسے لیتی رہی جس پر پانچ روزڈاکٹر عصمت نے اس واقعے کی رپورٹ تھانے میں پانچ افراد کیخلاف درج کرائی مگر کوئی گرفتاری نہ ہوسکی جسکے بعد ڈاکٹر عصمت نے خود پر گولی مارکرابدی نیند سوگئی ۔

اہم خبریں سے مزید