• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی وزیر خارجہ اسٹریٹجک معاہدے پر مذاکرات کیلئے آئندہ ہفتے چین کا دورہ کرینگے

کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللحیان رواں ہفتے کے آخر میں چین کا دورہ کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق وہ اس 25سالہ اسٹریٹیجک معاہدے کے حوالے سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں، جس پر حال ہی میں ایران اور چین نے دستخط کیے تھے۔ امریکی پابندیوں کے بعد چین ایرنی معیشت کے لیے لائف لائن ثابت ہوا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب تہران حکومت ویانا میں مغربی ممالک کے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔ دوسری جانب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ماسکو کے دورے کی تیاری کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید