راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے لندن میں علاج کی غرض سے گئے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحٰق ڈار کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے اسحٰق ڈار کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر اسحٰق ڈار کی رکنیت بحال کی۔الیکشن کمیشن 29جون 2018ء میں جاری کردہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا، جون 2018 سے جنوری 2022 تک اسحٰق ڈار کی رکنیت معطل رہی۔الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسحٰق ڈار کی رکنیت 9مارچ 2018 سے بحالی کی گئی ہے۔