• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مری، حکومت قصوروار ہو یا نہ ہو ذمہ داری ہماری، صداقت عباسی


کراچی(ٹی وی رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ سانحہ مری میں حکومت قصوروار ہو یا نہ ہو مگر ذمہ داری ہماری ہے۔ ن لیگ کے رہنما محسن شاہنواز رانجھانے کہا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے لاکھوں لوگوں کی مری آمد اور خراب موسم کی پیشگوئی کے باوجود انتظامات نہیں کئے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ مری میں لوگ سوشل میڈیا پر مدد کی اپیلیں کرتے رہے لیکن بیس گھنٹے بعد ردعمل دیا گیا۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میزبان منیب فاروق سے گفتگو کررہے تھے۔ تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سانحہ مری میں حکومت قصوروار ہو یا نہ ہو مگر ذمہ داری ہماری ہے، مری میں برفباری نہیں تھی بلکہ پچیس سال میں برفانی طوفان آیا۔

اہم خبریں سے مزید