• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدم اعتماد ہوسکتا ہے، دوبارہ PDM کا حصہ نہیں بنیں گے، آصف زرداری

اسلام آباد(خبرایجنسی،مانیٹرنگ نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کے خلاف اِن ہاؤس تبدیلی کی حمایت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے کا امکان مسترد کردیا اور کہاکہ انشا اللّٰہ بہتر ہوگا، حکمراں نا معقول لوگ ہیں ان سے حکومت نہیں چلائی جائے گی۔

گزشتہ روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان ہاؤس تبدیلی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انشا اللّٰہ بہتر ہوگا۔

میں تو چاہتا ہوں کہ یہ حکومت پہلے دن چلی جائے، یہ نا معقول لوگ ہیں ان سے حکومت نہیں چلائی جائے گی، تاریخ نے بھی یہ بات ثابت کر دی ہے، جو عوام کے حالات ہیں ان میں حکومت سے کچھ نہیں ہو سکتا۔

پیپلز پارٹی کے دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے کے سوال پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا ہوں، مولانا فضل الرحمن پہلے بھی مارچ کرتے رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید