• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی نے ن اور جے یو آئی کے بغیر لانگ مارچ کا اعلان کیا، پرویز اشرف

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ن لیگ اور جے یو آئی کے بغیر لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر پی ڈی ایم کے انتظار میں رہے تو بہت دیر ہو جائے گی۔منگل کو سندھ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کے دوران راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے،پیر نعیم الدین سیالوی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اور پارٹی اپنی کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو بلاول بھٹو نے لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہو گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ والا بلدیاتی نظام پنجاب میں بھی لے کر آئیں۔

اہم خبریں سے مزید