• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کسی کا بچہ رو رہا ہے‘، زرداری کے کیس کی سماعت میں فون بجنے پر جج کے ریمارکس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت میں آصف زرداری کے خلاف نیویارک پراپرٹی کیس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موبائل فون بج گیا،موبائل فون کی رنگ ٹون کسی بچے کے رونے کی آواز تھی،رنگ ٹون بجنے پر جج محمد بشیر نے سماعت روکدی، عدالت کے جج نے کہاکہ ایسا لگ رہا ہے کہ ’کسی کا بچہ رو رہا ہے‘،جج کے ریمارکس پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔

اہم خبریں سے مزید