• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن، کسٹم حکام کے روئیے کیخلاف کاروباری سرگرمیاں بند

چمن(نامہ نگار) چمن میں کسٹم حکام کے مبینہ رویے کےخلاف امپورٹرز نے احتجاجاً دن بھر امپورٹ بند رکھا پاک افغان امپورٹ ایسوسی ایشن حکام کے مطابق افغانستان میں حکومت تبدیلی کے بعد سے پاک افغان ٹریڈ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اب جبکہ نئے سال کے آغاز پر امپورٹ کو دوبارہ ڈائیورٹ کرکے چمن ٹریڈ روٹ سے شروع کردیا گیا جس کے بعد کسٹم کے ایک آفسر نے قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ٹیکسز میں ذاتی رائے شامل کیا جس سے نہ صرف پاکستانی بلکہ افغان تاجر بھی پریشان ہوئے اور نقصان اٹھانے کے باعث امپورٹ کو دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ۔

اہم خبریں سے مزید