کابل (جنگ نیوز )طالبان حکومت نے چین اور ایران میں سفارتکاروں کا تقرر کردیا ،افغان وزارت خارجہ نےسادات کو بطور ناظم الامور تقرر کی تصدیق کی ہے ، افغانستان میں طالبان حکومت نے پاکستان کے بعد اب چین اور ایران کے لیے بھی سفارتکاروں کا تقرر کردیا ہے۔چین کے لیے افغانستان کے سیکریٹری جاوید احمد قائم کے استعفے کے بعد طالبان کی اسلامک امارات نے محی الدین سادات کو پہلا سیکریٹری مقرر کردیا ہے۔جاوید احمد نے کابل میں وزارت خارجہ کو اپنا استعفیٰ سپرد کردیا اور مذکورہ استعفے میں ہی محی الدین کی تقرری چین میں بطور سیکریٹری تقرر کا ذکر کیا گیا ہے۔کابل میں وزارت خارجہ کے عہدیدار نے محی الدین سادات کی بطور ناظم الامور تقرر کی تصدیق کی۔