• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈورا پیپر، پاناما لیکس میں جماعت اسلامی کا کوئی رہنما ملوث نہیں، سراج الحق

تیمرگرہ (نمائندہ جنگ )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پنڈوراپیپر اور پا نا مہ لیکس میں جماعت اسلامی کا کوئی رہنما ملوث نہیں ،سپریم کورٹ کے ججز نے بھی جماعت اسلامی کو کرپشن سے فری قرار دیا ،عوام بلدیاتی انتخا بات کے دوسرے مرحلہ میں جماعت اسلامی کے امید وا روں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ، جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی کے دامن پرکرپشن کا کوئی داغ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے احیاء العلوم بلامبٹ میں لو ئر دیر کے بلدیاتی امید واران اور امراء کی لیڈر شپ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لوئر دیر اعز ازلملک افکاری ، مولانا ڈاکٹر عنایت اللہ اصلا حی ،اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجئیر یعقوب الرحمان نے بھی خطاب کیا سراج لحق نے کہا جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی جماعتوں میں فرق ہے جما عت اسلامی سیاسی مذہبی جما عت نہیں بلکہ عالمگیر اسلامی تحریک ہے جودنیا پر بھر اقامت دین کے لئے کام کر رہی ہےاگر عوام نے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدا واروں کو و وٹ دیکر کامیاب بنایا تو عوام کی ایما نداری اور خلوص کے ساتھ خدمت کرینگے ۔

اہم خبریں سے مزید