لاہور ( نمائندہ جنگ )اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ تحقیقات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔ درخواست میں تحقیقات کو غیر قانونی قرار دینے، ایف آئی آر خارج کرنے اورحتمی فیصلے تک ایف آئی اے کو تحقیقات روکنے کی استدعا کی گئی ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آ ئی اے نےبد نیتی پر تحقیقات شروع کیں، شہباز شریف کو جیل میں شامل تفتیش بھی کیا گیا، ایف آئی اے کی تحقیقات میں اب تک شہباز شریف کا کوئی بے نامی اکائونٹ سامنے نہیں آیا،منی لانڈرنگ کا کیس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے، ایک ہی الزام پر دو کیس نہیں بنائے جاسکتے۔