کراچی (امداد سومرو)FIA کے دو مقدمات کیخلاف پاکستانی بزنس مین کا چیف جسٹس سے رجوع، اپنے حق میں اعلیٰ عدالتوں کے حکم کے باوجود چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف فراہم کرنے کی استدعا کردی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم پاکستانی بزنس مین عمر فاروق ظہور، جنہیں فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے دو مقدمات کا سامنا ہے، نے اپنے حق میں اعلیٰ عدالتوں کے حکم کے باوجود چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف اور ایف آئی اے کے مبینہ غیر قانونی اقدامات کے خلاف رجوع کرلیا۔
عمر فاروق ظہور کا معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایف آئی اے نے ان کے معاملات میں اپنے دو سابق اعلیٰ افسران سابق ڈائریکٹر جنرلز بشیر میمن اور سعود مرزا کو طلب کیا۔