مری(مانیٹرنگ نیوز) سانحہ مری کی تحقیقات میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ برف ہٹانے کیلئے استعمال ہونے والی 29 میں سے 20 گاڑیاں ایک ہی مقام پر کھڑی تھیں۔ذرائع کے مطابق برف ہٹانے والی29 گاڑیوں میں سے 20 ایک ہی مقام پرکھڑی تھیں، گاڑیوں کو چلانے کیلئے متعین ڈرائیورز، عملہ بھی ڈیوٹی پر موجود نہ تھا۔تحقیقاتی کمیٹی نےمری میں آپریشنل عملے کے بیانات ریکارڈ کرلیے ہیں اور اس حوالے سے محکمہ جنگلات کے اہلکار کمیٹی کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے،تحقیقات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے مری کےداخلی راستوں اور سڑکوں سے تقریباً 50 ہزار گاڑیاں واپس بھیجیں۔