• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شناختی کارڈ پر شوہر یا والد کا نام لکھوانا خواتین کی مرضی ہے، چیئرمین نادرا

مکوآنہ (این این آئی)نادرا نے خواتین کی بڑی مشکل کو آسان کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ شادی کے بعد یہ عورت کی مرضی ہے کہ وہ شناختی کارڈ پر والد کا نام لکھوانا چاہتی ہے یا شوہر کا؟ یہ اب اس کی اپنی مرضی ہے۔ نادرا میں خواتین پر مبنی سپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیا گیا ہے جو انکی رجسٹریشن کی پالیسی مرتب کرے گا،چیئرمین نادرا نے دیہی خواتین کی سالانہ کانفرنس کی تقریب سےخطا ب کے دوران کہا ہے کہ نادرا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ اب عورتوں کیلئے یہ مشکل حل ہو گئی کہ وہ شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے شناختی کارڈ میں باپ کا نام لکھوائے یا خاوند کا، عورتوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا میں خواتین پر مبنی سپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیا گیا ہے، جو خواتین کی رجسٹریشن کی پالیسی مرتب کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید