• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مری، سرکاری اداروں کے بروقت اقدامات سے انسانی جانیں بچائی جاسکتی تھیں، لاہور ہائیکورٹ

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ مری میں حکومتی اداروں کی غفلت پر تحقیقات اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے دائر درخواست پر سیکرٹری محکمہ سیاحت ، ڈی جی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، راولپنڈی کے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، چیف ٹریفک آفیسر، ریجنل پولیس افسر کو19جنوری کو تحریری جواب سمیت ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ مری کی وجہ سے پوری قوم افسردہ ہے۔

بادی النظر میں سرکاری محکمے اگر بروقت اقدامات کرتے ہوئے انسانی جانی بچائی جا سکتی تھیں۔ محکمہ سیاحت ، ڈی جیNDMA، راولپنڈی کے کمشنر، ڈپٹی کمشنر ودیگر افسران کو تحریری جواب سمیت پیش ہونے کا حکم ، ہوٹل مالکان کی تنظیم کے نمائندے کو بھی نوٹسز جاری کردئے گئے۔

عدالت نے مری کے ہوٹل مالکان کی تنظیم کے نمائندے کو بھی 19جنوری کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے رضوان الہیٰ سمیت دیگر شہریوں کی مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت کی۔

اہم خبریں سے مزید