• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کی ترجیحات میں تعلیم شامل نہیں، اس لیے ہم ترقی یافتہ نہیں، خالد عراقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی پاکستان کی سب سے بڑی جامعہ اور منی پاکستان ہے اس گلدستہ ملت میں ہررنگ و آہنگ کے معطرپھول آراستہ ہیں اور یہ امتیاز ملک کی کسی دوسری جامعہ کو حاصل نہیں ہے اوریہاں پرزیرتعلیم طلبہ ایک مثالی ہم آہنگی کا مظہر ہیں جس پر ہم سب کو فخرہے۔حصول علم کے بغیر ترقی محض ایک خواب ہی رہتی ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات میں تعلیم شامل نہیں جس کی وجہ سے ہم آج تک ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہونے سے قاصر ہیں۔ وہ جمعہ کو جامعہ کراچی کے ممتازفارغ التحصیل طلبہ کی انجمن یونی کیرئینز انٹرنیشنل اور جامعہ کراچی کے اشتراک سے منعقدہ یوم جامعہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے جس میں چھ ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی ۔ یوم جامعہ کی تقریب کاآغاز حفاظ کرام کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ جامعہ کراچی کے مرکزی دروازے پر داخلے سے قبل حفاظ کرام تلاوت قرآن فرماتے ہوئے جامعہ کراچی میں داخل ہوئے اوروہاں پر موجود تمام نواردان جامعہ اور دیگر افراد کے ہمراہ جلوس کی شکل میں انتظامی عمارت تک گئے۔ ازاں بعد انتظامی عمارت کے پارکنگ گراؤنڈ میں پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمودعراقی،احمد شاہ،پروفیسر اعجاز احمد فاروقی اورصدرانجمن اساتذہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پرممبر سنڈیکیٹ وسینٹ،عمائدین شہر، اساتذہ، طلبہ ا ور غیر تدریسی عملے کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں نظامت کے فرائض مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی نے انجام دیئے اور جامعہ کراچی کی تاریخ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

اہم خبریں سے مزید