• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال 2021، سندھ میں 8 دہشت گرد حملے، 13افراد جاں بحق

کراچی (ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر ) سال 2021میں سندھ میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں 13افراد جاں بحق ہوئے۔

پاک انسٹیٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2021 میں سندھ میں 8 دہشت گرد حملے ہوئے جن میں کراچی میں 5 جبکہ خیر پور،نوشہرو فیروز اور قمبر شہدادکوٹ میں ایک ایک دہشت گرد حملہ ہوا،ان حملوں میں 13 افراد جاں بحق اور 35 افراد زخمی ہوئے ۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں کالعدم بی ایل ایف نے چینی شہریوں پر دو حملے کیے جبکہ بی ایل اے نے رینجرز پر ایک حملے کی زمہ داری قبول کرلی۔

اندرون سندھ میں ہونے والے تین دہشت گرد حملوں میں سیکورٹی فورسز،ریلوے ٹریک اور سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا جسکی ذمہ داری سندھ ریویلوشنری آرمی ( ایس آر اے ) نے قبول کی۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں ہونے والے 6 دہشت گرد حملوں میں بی ایل اے،بی ایل ایف اور ایس آر اے ملوث تھی۔

رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں سب سے زیادہ دہشت گرد حملے خیبر پختونخوا میں ہوئے جنکی تعداد 111 ہے جبکہ بلوجستان میں 81،پنجاب میں 5 اور اسلام آباد میں 2 دہشت گرد حملے کئیے گئے ۔

مجموعی طور پر پاکستان بھر میں ہونے والے 207 دہشت گرد حملوں میں 335 افراد جاں بحق اور 555 زخمی ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید