لاہور (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ ایوان میں دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر تبدیلی لے کر آئیں گے، ان کا سیاسی جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکلے گا، موجودہ حکومت نے ہاتھ پاؤں باندھ کر ملک کو آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے حوالے کردیا، منی بجٹ عوام قاتل ،ماہر معاشیات سر پکڑ کر بیٹھے گئے کہ حکومت کیا کررہی ہے۔