• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم نے جعلی نکاح نامے کی فوٹو کاپی ڈاکٹر عصمت کو بھیجی تھی، والد کا انکشاف

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) سیتا روڈ کے وارڈ نمبر 7 کے مقام پر بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ سے تنگ آکر گھر کے اندر شاٹ گن سے مبینہ خود کشی کرنے والی نوابشاہ میڈیکل کالج کے آخری سال کی طالبہ ڈاکٹر عصمت طور کے مقدمے کے اھم ملزم شمن سولنگی کو پولیس ایک ھفتہ گذرجانے کے باوجود گرفتار نہ کر سکی جبکہ دھمکیاں دینے والے مقدمے میں جعلی نکاح نامہ کا دوسراگواہ امداد سولنگی بھی تاحال فرار ہے۔پولیس نے گرفتار کیئے گئے نکاح نامہ کے ایک گواہ لکھمیر سولنگی کو دادو کی عدالت میں پیش کیا۔جبکہ عدالت نے ملزم کو بیان لینے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا۔

اہم خبریں سے مزید