• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے جنرل بس سٹینڈ میں سردار گڑھی کے مکینوں کو بھرتی کرنے کا مطالبہ

پشاور (جنگ نیوز) ویلج کونسل سردارگڑھی میں سرپرست شمس الرحمٰن کے زیر صدارت جرگہ ہوا جس میں چیئرمین سید روخان شاہ‘ پی ٹی آئی رہنما راشد خان ‘ مصور ایڈووکیٹ اور کرنل (ر) شاہجہان سمیت دیگر افراد نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نئے جنرل بس سٹینڈ میں سردار گڑھی کے مکینوں کو بھرتی اور اسے علاقے کے نام سے منسوب کیا جائے۔اڈے کیلئے لے جانے والی زمین کیلئے حکومت نے کم قیمت لگائی ہے اس میں اضافہ کیا جائے۔ اگر یہ مطالبات نہ پورے کئے گئے تو ہم احتجاج پر مجبور ہونگے۔
پشاور سے مزید