• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں روزانہ 8 ہزار گاڑیوں کے داخلے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے مری میں سیاحوں کو داخلے کی مشروط اجازت دے دی، روزانہ 8 ہزار گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے مری میں داخلے کی مشروط اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ مری 17 جنوری تک سیاحوں کے لیے بند رہے گا۔ داخلی گاڑیوں پر پابندی مری اور آزاد کشمیر کے رہائشیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق روزانہ 8 ہزار گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید