• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی وسطی، عطائی اور جعلی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلعی ا نتظامیہ وسطی کا عطائی اور جعلی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری،اسناد کی عدم دستیابی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گلبرگ فیڈرل بی ایریا میں متعدداسپتال و کلینکس کو سیل کردیا گیاڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم نے کرونا کی نئی لہر کے حوالے سے کراچی میں آنے والے تشویشناک اعداد و شمار کے پیشِ نظر ضلع وسطی کے باشندگان کو نہ صرف کرونا بلکہ دیگر بیماریوں سے بچانے کے لئے فوری طور پر اہم اقدامات کئے ہیں انہوں نے ضلع وسطی کے تمام اسٹنٹ کمشنرز،مختیار کاروں،ہلیتھ افسران کو ہدایت جاری کیں کہ ضلع وسطی میں عوام کی صحت کو کسی بھی صورت میں خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس سلسلے میں ضلع وسطی کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے سب ڈویژن میں غیر مستند / خودساختہ ڈاکٹروں کے علاوہ غیر معیاری ہسپتال، کلینکس سمیت کرونا SPOs پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف مسلسل کاروائیاں کر رہے ہیں اس سلسلے میں گزشتہ شب اسٹنٹ کمشنر گلبرگ دادن لاشاری نے انچارج کوکیری ضلع وسطی ڈاکٹر حراظہیر کے ہمراہ مختلف میڈکل سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا صفائی ستھرائی اور کووڈ کے خلاف ایس او پیز کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ ہسپتال و کلینکس کی انتظامیہ سے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی اسناد اور ہسپتال کی رجسٹریشن کی دستاویزات کے بارے میں تفصیلات طلب کیں جن ہسپتال، کلینکس پر متعلقہ اسناد و دستاویزات دستیاب نہ ہوسکی اور جن ڈاکڑز کے پاس میڈیکل پریکٹس کے لائسینس دستیاب نہ ہوسکے ایسے تمام ہسپتال و کلینکس کو سیل کردیا گیا جبکہ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کو کام کرنے سے روک دیا گیاجبکہ ایسے ہسپتال و کلینکس کو بھی سیل کیا گیاجہاں کرونا کے خلاف ایس او پیز اور صفائی ستھرائی کے اقدامات غیر معیاری تھےکرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فٹنس سنٹر،جم،جبکہ ہسپتال و کلینکس کو دستاویزات کی عدم موجودگی سمیت ڈاکڑز کے پاس میڈیکل پریکٹس کے لائسینس دستیاب نہ ہوسکے انہیں سیل کردیا گیا ان میں گل کلینک،ڈاکٹر شاہد ای این ٹی اینڈ جنرل کلینک،احمد میڈیکل کمپلیکس،کراچی ٹراما انسٹی ٹیوٹ اینڈ فارمیسی،النور آئی کلینک،،مدنی میڈیکل سنٹراورمحمود میموریل میٹرنٹی اینڈ میڈیکل سینٹر شامل تھےسیل کردہ ہسپتال و کلینکس کی انتظامیہ اور ڈاکٹرز حضرات کو مقررہ وقت کے اندر تمام متعلقہ دستاویزات اور اسناد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد مزکورہ ہسپتال و کلینکس دوبارہ آپریشنل ہو سکیں گے ۔

اہم خبریں سے مزید