• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی کالج ، گریڈ 20 کی پرنسپل اسما نور فارغ، 18 گریڈ کے شفیق چاچڑ پرنسپل مقرر

کراچی(سید محمد عسکری) ریجنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر باری اندھڑ نے کراچی کے ٹاپ سرکاری کالج گورنمنٹ دہلی کالج میں 20 گریڈ کی کالج پرنسپل پروفیسر اسماء نور کو فارغ کر کے پی ای سی ایچ ایس فاؤنڈیشن گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج میں تعینات کمپوٹر سائنس کالج کے18 گریڈ کے اسسٹنٹ پروفیسر شفیق چاچڑ کو دہلی کالج کا انچارج پرنسپل تعینات کردیا ہے اسسٹنٹ پروفیسر شفیق چاچڑ پی ای سی ایچ ایس ایجو کیشن فاؤنڈیشن گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج میں کمپوٹر سائنس کے واحداستاد ہیں۔ اس کالج میں 250 سے زائد کمپیوٹر سائنس کے طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گریڈ 20 کے تعینانی کا اختیار وزیر اعلیٰ کا ہوتا ہے تاہم پروفیسر باری اندھڑ سکھر سے تعلق رکھنےوالے ایک سیاسی شخصیت کی حمایت کے باعث کسی کو خاطر میں نہیں لاتے سباق سیکریٹری کالج ایجوکیشن لبنیٰ صلاح الدین نے بے قاعدگیوں اور سیاسی سگرمیوں کے باعث پروفیسر باری اندھڑ کو ریجنل ڈائریکٹر سکھر کے عہدے سے ہٹا کر انھیں آئندہ انتظامی عہدہ نہ دینے کی سفارش کی تھی مگر لبنیٰ صلاح الدین کے تبادلے کے بعد وہ سیاسی اثر و رسوخ کے بعدریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی بن گئے۔ یہ بھی یاد رہے کہ وزیر تعلیم سردار علی شاہ کالج ایجوکیشن کو بہتر کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس وقت سیکریٹری کالجز خالد حیدر اور ریجنل ڈائریکٹر کراچی باری اندھڑ سے خوش نہیں اور اس بات کا اظہار بھی کرچکے ہیں کہ کالجایجوکیشن کے لئے فعال اور اچھے سیکریٹری اور ڈائریکٹرز کی ضرورت ہے۔ اسسٹنٹ پروفیسر شفیق چاچڑ نے جنگ کو بتایا کہ دہلی کالج میں پرنسپل کی اسامی 19 گریڈ کی ہے موجودہ پرنسپل 20 گریڈ میں چلی گئیں تھیں اور بطور پرنسپل کام کرنے پر تیارنہیں تھیں چنانچہ مجھے عارضی طور پر انچارج پرنسپل بناکر بھیجا گیا ہے 15 روز کے اندر دہلی کالج میں مستقل پرنسپل آجائے گا تاہم اس دوران میں پی ای سی ایچ ایس فاؤنڈیشن گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج میں کمپیوٹر کی کلاسیں بھی لیتا رہوں گا۔ جنگ نے ریجنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر باری اندھڑ سے موقف لینے کی کوشش کی تو انھوں نے جواب نہیںدیا۔

اہم خبریں سے مزید