کوئٹہ(نمائندہ جنگ)پشین یارو میں چیک پوسٹ پر مسافر بسوں سے خواتین کو اتارنے کے خلاف ڈرائیوروں نے احتجاجا روڈ بلاک کردیا تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے یارو میں ریلوے پھاٹک کے قریب قائم سیکورٹی چیک پوسٹ کے ساتھ مسافربسوں کے ڈرائیوروں نے سیکورٹی اہلکاروں کے رویے اور خواتین کو بسوں سے اتارنے کے خلاف احتجاجا بسوں کھڑی کرکے کوئٹہ چمن شاہراہ کو بلاک کردیا جس کے باعث سینکڑوں گاڑیاں وہاں پھنس گئیں رات گئے تک قومی شاہراہ بلاک تھی شدید سردی اور بارش کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ڈرائیوروں کا کہناتھا کہ چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے رشوت کی خاطر خواتین اور ضعیف العمر افراد کو بسوں کو اتارا جس پر انہوں نے احتجاجا قومی شاہراہ کو بلاک کیا ہے رات گئے تک ڈرائیوروں کا احتجاج جاری رہا اور قومی شاہراہ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند رہی ۔