• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین کو بہترسہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، چیف ایگزیکٹیوپسکو

پشاور( جنگ نیوز) صارفین کو بہترسہولیات کی فراہمی ،لائن لاسز ،ریکوری کے حوالے سے واپڈا ہاؤس پشاور میں چیف ایگزیکٹیوپسکوانجینئر محمدجبارخان کی زیرصدارت ایس ایز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام جنرل منیجرز ،چیف انجینئرز،تمام ایس ایز،ایکیسنز اورپسکو کے اعلی افسران نے شرکت کی، اجلاس میںنپرا کی ہدایات کی روشنی میں عمل درآمد کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی گئی، نیپرا کی ہدایت کے مطابق کٹگری 3 کے 15 گیارہ کے وی فیڈرز کے خسارے کو کم کرکے کٹگری 2 میں لا نے پر بھی بات چیت ہوئی،چیف ایگزیکٹیوپسکو نے کہا کہ نیپرا کی ہدایات کے مطابق صارفین کو بہترسہولیات کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ جزا اورسزا کا قانون سب پر لاگو ہوگا اچھے کام کرنے والوں کو توصیفی سرٹیفیکٹس اور انعامات دئیے جائیں گے جبکہ خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی،اوران سے خراب کارکردگی کے حوالے سے وضاحت طلب کرتے ہوئے ان کو جاری کئے جائیں گے، چیف ایگزیکٹیوپسکو نے افسران پر زوردیا کہ فیلڈ افسران کارکردگی کو بہترکرنے کے حوالے سے پسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کریں، کارکنوں میں سیفٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے تمام سرکلز کو ہدایت کی گئی کہ ہرڈویژن کی سطح پر سیفٹی سیمینارز منعقدکریں۔لائن پر کام کے دوران غیرضروری خود اعتمادی کا مظاہرہ نہ کریںاورتمام احتیاطی تدابیر اختیارکرکے ہی لائن پر کام کریں ،آپ کی زندگی قیمتی ہے حفاظتی تدابیر اختیارکرکے اس کی حفاظت کریں،چیف ایگزیکٹیو پسکو نے بجلی لائنوں کے نتیجے تعمیرات کا سخت نوٹس لیا اور ایسے تعمیرکنندگان کو فوری نوٹس دینے کا حکم دیا،اسی طرح صارفین کو نئے کنکشنوں کی جلد سے جلد دینے، انڈسٹریل کنکشنوں کو ترحیح دینے ،صارفین بجلی کے مسائل کے حل کو پہلی ترحیح دینے،بجلی بل ادا نہ کرنے والوں کو بجلی نہ دینے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ، چیف ایگزیکٹیو نے مزید کہا کہ خود بھی جاگو اور اپنے ماتحت عملے کو بھی جگاؤ،صارفین کو خدمات کی فراہمی کے لئے کمرکس لو،ڈسٹری بیوشن لائنوں کی باقاعدگی سے مینٹینس کریں ، لائنوں کے قریب درختوں کی بروقت ٹری ٹریمنگ کریں ،صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،کہیں پر بھی شکایات کے ازالے کے لئے غفلت نہیں ہونی چاھئے،انہوں نے کہا کہ ایک ہی جگہ پر زیادہ عرصہ کام کرنے والے اہلکاروں کو تبدیل کیا جائے، چیف ایگزیکٹیو پسکو نے کارکردگی کوجانچنے کے لئے شش ماہی بنیادوں پر دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، چیف ایگزیکٹیو نے خراب میٹروں کی تبدیلی کے ضمن میں ہونے والی پیش رفت کاجائزہ لیتے ہوئے تمام سرکلز کو ہدایت کی کہ فوری طورپر خراب میٹروں کو تبدیل کریں، ناکامی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا، اجلاس میں میٹرلیبارٹری کو بھیجے گئے میٹروں کی ترسیل اوراس بارے میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا،چیف ایگزیکٹیوپسکو نے کئی ڈویژنز کی ریکوری پوزیشن اورلاسز کے بارے میں ضروری ہدایات جاری کیں ، صوبے بھر میںبجلی کے ناجائز استعمال کے خلاف اورریکوری کی جاری مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،چیف ایگزیکٹیونے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں کسی سے رورعایت نہ کی جائے کیونکہ بجلی کا ناجائز استعمال اورڈائریکٹ کنڈے تمام مسائل کی جڑ ہیں اس سے ایک طرف تو پسکو لاسز میں اضافہ ہوتا ہے دوسری طرف بجلی فراہمی نظام شدید اوورلوڈہوجاتا ہے جوبجلی فراہمی میں باربارتعطل کا باعث بنتا ہے ،اس لئے اس مہم میں تیزی لائی جائے اور کنڈے ڈالنے والوں اور بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے ،عوام کے منتخب نمائندے اس سلسلے میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں اگر وہ عمائدین علاقہ اور عوام میں بجلی چوری کے خلاف اور بجلی بلز کی ادائیگی کا شعورپیدا کریں تو کافی مسائل حل ہوسکتے ہیں،کیونکہ کنڈے اور بجلی کا ناجائز استعمال سسٹم کے اوورلوڈنگ کا باعث ہے جس سے بجلی فراہمی نظام باربارٹرپ کرجاتا ہے ،اجلاس سے تمام چیف انجینئرز نے بھی خطاب کیا اور اپنے مشاہدات اورتجربات کو شرکا سے شیئرکرتے ہوئے ان کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کی ہدایات دیں ،انہوں نے کہا کہ کہ اہداف کے حصول میں کامیابی سے آپ اور محکمہ کی عزت بڑھے گی،آپ کے تعاون سے پسکو کو ایک منافع بخش ادارہ بنایا جائے گا ،تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز نے اپنے سرکل کے بارے میں اجلاس کو تفصیلا بریفنگ دی، اجلاس کو بتایا گیا کہ بقایات کی ریکوری کے ضمن میں 97% کا ٹارگٹ حاصل کرلیا گیاہے۔
پشاور سے مزید