• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممکن ہے ہم نے چالیس فیصد وعدے پورے کیے ہوں، علی نواز


کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ ممکن ہے ہم نے اپنے چالیس فیصد وعدے پورے کیے ہوں، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف کسی سے ملنے گئے جہاں انہوں نے نواز شریف کیخلاف بات کی۔

دونوں رہنما ان سے ملنے گئے جن کیلئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ میں ان کے پاؤں پڑنے کو تیار ہوں، نظام دھڑن تختہ ہونے میں بہت سے عنصر ہیں اس میں ڈکٹیٹر شپ کا بہت بڑا کردار ہے۔

وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ اور سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی بھی شریک تھے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ ن لیگ کے چار لوگوں کی کوئی ایسی ملاقات نہیں ہوئی جہاں انہوں نے نواز شریف کیخلاف اسٹیٹمنٹ دیا ہو، فواد چوہدری اس شخص کا نام بتائیں جس سے ن لیگ کے چار لوگوں کی ملاقات ہوئی ،عمران خان جس شیخ رشید کو چپراسی رکھنا پسند نہیں کرتے تھے آج انہیں وزیر داخلہ بنایا ہوا ہے، پی ٹی آئی سیاسی شہید بننا چاہتی ہے اسی لیے روز نیا شوشہ چھوڑتی ہے۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ عمران خان کی نیت پر کوئی شک نہیں لیکن کیا ریاست مدینہ کے بڑے 300کنال کے گھر میں رہتے تھے، عمران خان بائیس سال جو نعرے مار کر اقتدا میں آئے اس میں مذہب شامل نہیں تھا۔

فلاحی ریاست یعنی اجتماعی ترقی عمران خان کی حکومت میں کہاں ہے، لنگر خانے، پناہ گاہیں، احساس پروگرام، ہیلتھ کارڈ اچھا ہے لیکن اس کو بھیک سمجھتا ہوں ۔

اہم خبریں سے مزید