اسلام آباد(نمائندہ جنگ)گلگت بلتستان سپریم اپیلیٹ کورٹ کے ججوں کی تین سال کے لیے فکس تعیناتی کیخلاف دائر آئینی درخواست پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر درخواست واپس کر دی ہے ۔درخواست گزار حسین شاہد نے گلگت بلتستان سپریم اپیلیٹ کورٹ کے ججوں کی فکس مدت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ تین سال کے لیے فکس تعیناتی عدلیہ کی آزادی کے اصولوں کے منافی ہے اور اس سے عدلیہ کی خود مختاری متاثر ہورہی ہے،گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ کے ججوں کی مدت ملازمت پرسپریم کورٹ کے ججوں کی آئینی شقوں کا اطلاق کیا جائے تاکہ سپریم اپیلٹ کورٹ کے جج 65سال کی عمر تک پہنچنے پر ازخود ریٹائرڈ ہوجائیں۔