لاہور (نمائندہ جنگ)شہباز شریف کی بیٹی اور دامادکی جائیداد قرق کرنے کیخلاف درخواست مسترد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نےپنجاب پاور ڈویلپمنٹ ریفرنس میں شہباز شریف کی بیٹی اور داماد عمران یوسف کی جائیداد قرق کرنے کے خلاف وکیل کی وساطت سے دائر درخواست مسترد کردی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جائیداد قرقی سے دیگر کمپنی مالکان کے حقوق سلب ہونگے، قبل ازیں عدالت رابعہ عمران اور عمران یوسف کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔