• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استغاثہ کی خامیاں کوئی نہیں دیکھتا، سب کو عدالت سے شکایت، جسٹس فائز عیسیٰ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمی نے ساڑھے تین کلو چرس اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے دو لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ دوران سماعت عدالت نے کیس میں سقم چھوڑنے پر استغاثہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریما رکس دئیے کہ پراسیکیوشن کی خامیوں کی وجہ سے بیگناہوں کو سزا اور اصل ملزمان بری ہوجاتے ہیں، کوہاٹ میں ساڑھے تین کلو چرس برآمدگی کے ملزم محمد ثاقب کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ استغاثہ کی خامیاں کوئی نہیں دیکھتا سب کو شکایت عدالت سے ہوتی ہے،ایف آئی آر میں عمومی ناکہ بندی کے دوران ملزم سے چرس برآمدی کا دعویٰ کیا گیا،پولیس ایسی ناکہ بندی کے دوران ملزمان کی ویڈیو کیوں نہیں بناتی؟، کل کوئی ملزم انکار کردے کہ میں جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھا تو کیا ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید