کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے ڈی اے میں جعلسازی کے ذریعے ٹھکانے لگائے گئے پلاٹوں کی تعداد میں وقت گزرنے کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہےگلستان جوہر اور فیڈرل بی ایریا کے پلاٹوں کی تحقیقات مکمل نہ ہو پائی تھیں کہ مزید پلاٹوں کی فائلوں میں جعل سازی کی شکایات سامنےآنے پر ڈائریکٹرجنرل آصف جان صدیقی نےسیکٹر 44-Bکورنگی اور ST-8/Bبلاک 3شاہ فیصل کالونی کے ایل کٹیگری کےپلاٹوں کی ٹرانزیکشن پرفوری پابندی عائد کر دی ہےسیکرٹری کے ڈی اےمحمد ارشد خان نے جمعرات کو ایک آرڈر کے ذریعےڈائریکٹر لینڈ،ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی اورڈائریکٹرریکوریزکے ڈی اے کوپابند کیا ہے کہ وہ ان پلاٹوں تحقیقات مکمل ہونے تک کسی قسم کی ٹرانزیکشن سے باز رہیں۔