اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے غزہ فوج بھیجنے کے فیصلہ کی کھل کر مخالفت کریں، ٹرمپ سے امیدیں وابستہ اور اس کی تابعداری طاغوت کی پرستش کے مترادف ہے، وزیراعظم نے دنیا کا امن تباہ کرنے والے امریکی صدر کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرکے قوم کے وقار کو مجروح کیا۔منصورہ میں جمعرات کو مرکزی تربیت گاہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے پنجاب اسمبلی میں پیش کیے جانے والے اضلاع میں ریڈزون کے قیام کے بل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک اور غیر جمہوری تماشہ قرار دیا،انہوں نے کہا کہ بل میں ڈپٹی کمشنرز کے زیرنگرانی انٹیلی جنس کمیٹی کو احتجاج کی اجازت کا فیصلہ دینے کے اختیارات کی تجویز دی گئی۔