کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی مطالعے نے برطانیہ میں دوران علاج غلطیوں کے باعث اموات کے نظام کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جہاں علاج کے دوران ہونے والی غلطیوں سے اموات کی شرح کئی ترقی یافتہ ممالک ہی نہیں بلکہ سوڈان سے بھی زیادہ پائی گئی ہے۔عالمی اداروں کی رپورٹ گلوبل اسٹیٹ آف پیشنٹ سیفٹی کے مطابق برطانیہ علاج کے مضر اثرات سے ہونے والی اموات میں 205 ممالک میں 141ویں نمبر پر ہے۔ فی ایک لاکھ آبادی 1.8 اموات کی شرح 25 برس پہلے کے مقابلے میں بڑھ چکی ہے۔