اسلام آباد (خبر نگار) عمران سے ان کے وکیل کی ملاقات کیوں نہیں کرائی گئی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی لگانے کیخلاف کیس میں سرکاری وکیل سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری فیصلے جاری کردیا ،جس کے مطابق سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نےعدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔