• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمان مزاری اور ہادی علی کی گرفتاری، ہائیکورٹ بار کا عدالتی ریمارکس پر سخت ردعمل

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری اور سزا کے بعد دئیے گئے عدالتی ریمارکس پر سخت ردعمل جاری کرتے ہوئے معاملے میں ہائیکورٹ بار کے ملوث ہونے کے تاثر کو یکسر مسترد کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری منظور ججہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری میں ہائی کورٹ بار کے ملوث ہونے سے متعلق عدالتی ریمارکس میں کوئی صداقت نہیں، ماضی میں ہائی کورٹ بار کے صدر رہنے والے جج کی جانب سے بار کے حوالے سے اس نوعیت کے ریمارکس نہایت افسوسناک ہیں،بار کے معاملات پر ریمارکس دینا ججز کا کام نہیں، اس مقصد کے لئے باقاعدہ بار کونسلز موجود ہیں،بار سے متعلق معاملات اور امور کو اسلام آباد ہائی کورٹ بار احسن انداز میں قانون کے مطابق چلاتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید