میڈرڈ (جنگ نیوز) عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ کیلئے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ آسٹریلین اوپن سے انہیں نکالا جاچکا ہے، فرانسیسی حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ کوویڈ ویکسی نیشن کے بغیر وہ فرنچ اوپن کھیلنے کے اہل نہیں ہونگے، اس ہسپانوی حکومت نے بھی واضح کردیا ہے کہ جوکووچ کو اسپین میں ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ویکسی نیشن کرانا ہوگی۔