• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF قرض نے ارجنٹائن کو عدم استحکام میں مبتلا کردیا

بیونس آئرس (اے ایف پی) ارجنٹائن کے وزیر اقتصادیات نے آئی ایم ایف کو خبردار کیا ہے اگر اس نے بھاری قرضوں کے عوض ملک کو عدم استحکام کی جانب دھکیلنے کی روش جاری رکھی تو وہ اپنی ساکھ کھو دے گا۔ 

ارجنٹائن لاطینی امریکا کی تیسری بڑی اقتصادی قوت ہے۔ آئی ایم ایف نے57 ارب میں سے44ارب روپے قرضوں کی مد میں ادا کئے۔ارجنٹائن2018ء سے اقتصادی بدحالی کا شکار ہے۔ 2022اور2023ء میں ارجنٹائن کو 19اور 20ارب ڈالر کی دو اقساط آئی ایم ایف کو واپس ادا کرنا ہو گی۔ 

وزیر اقتصادیات گزمین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے قرضوں کی واپسی کے لئے شیڈول کو ارجنٹائن کے لئے ناقابل برداشت بنا دیا ہے جس کی غربت کی شرح40فیصد اور مہنگائی کا تناسب50فیصدہے۔ صدر البرٹو فرنانڈیز کی حکومت نے2018ء میں عالمی مالیاتی ادارے کی عوام دشمن شرائط سے تنگ آ کر13ارب ڈالر کا قرضہ قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید