• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازم 55 سال کی عمر میں ریٹائر ہوگا، سندھ کابینہ میں نئی پنشن اسکیم منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ نے نئی پینشن اسکیم کی منظوری دیدی ،اب نئے رولز کے تحت سرکاری ملازم 25 سال بعد یا 55 سال عمر کے بعد ریٹائر ہوگا ،اس وقت کسی انتقال کرنے والے سرکاری ملازم کو 24سال کے بچوں کو پنشن ملتی ہے،نئے رولز میں اب بچوں کی عمر 24 سے کم کر کے 21 سال کر دی گئی۔

سندھ کابینہ نے سی پی ایل سی رولز 2022 کی بھی منظوری دیدی ،سندھ کابینہ نے رینجرز کے اینٹی ٹیررازم کے اختیارات مزید 90دن بڑھانے کی منظوری دیدی، رینجرز کے پاور اینٹی ٹیررازم ایکٹ کے تحت اختیارات 23 دسمبر 2021کو ختم ہوگئے تھے۔

صوبائی کابینہ نے این آئی سی وی ڈی کو فوری طور پر 4 ارب روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی، سندھ کابینہ نے سندھ فزیو تھیراپی کونسل ایکٹ 2022 کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعلیٰ ہائوس میں ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے بشمول پی پی پی موڈ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 58 بلین روپے کے ڈیٹ سپورٹ فنڈ کا اجرا،، زکوٰۃ کونسل کی تشکیل نو ، خواجہ سراؤں کے لیے ملازمت کا 0.5 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا اور ہر ضلع میں تہواروں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، کابینہ کے اجلاس میں تمام صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، اے سی ایس ہوم، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ 

صوبائی کابینہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی یی پی) کے منصوبوں کے فنانس کو بہتر اور موثر طریقے سے چلانے کے لیے9مختلف منصوبوں کے بقایاجات ادا کرنے کے لیے 58 بلین روپے کی منظوری دی، پی پی پی یونٹ ان فنڈز کو پراجیکٹس کی ڈیٹ سروسنگ کے لیے استعمال کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید