• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارل (جنگ نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کو پہلے ون ڈے میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ بدھ کو پروٹیز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 296 رنز بنائے۔ روسی وینڈر ڈوسن نے ناقابل شکست 129 اور کپتان ٹیمبا بوواما نے 110 رنز بنائے۔ جواب میں ناکام ٹیم 8 وکٹ پر 265 رنز بناسکی۔ شیکھر دھون 79 ،ویرات کوہلی 51،شاردل ٹھاکر نے 50 رنز بنائے۔ تبریز شمسی،فہلکوایو اور لنگی انگیدی نے 2،2 شکار کیے۔ ڈوسن کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔