کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عباس نے ہفتے کو سلہٹ ٹیسٹ میں تین وکٹ حاصل کرکے پاکستان سے باہر 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرلیں۔ ان سے پہلے پاکستان کے پانچ فاسٹ بولروں وسیم اکرم، وقاریونس، عمران خان، محمد عامر اور عمر گل کو یہ اعزاز حاصل تھا۔محمد عباس نے اسی دوران ایک ہزارپروفیشنل وکٹ مکمل کرلیں۔انہوں نے 884 فرسٹ کلاس، 84 لسٹ اے اور 32 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کیں ہیں جوکاؤنٹی سرکٹ کے کامیاب ترین بولروں میں سے ایک ہیں۔