کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزادکا کہنا ہے کہ اگر لٹن داس کاریویولے لیا جاتاتو وہ نصف سنچری کرکے آوٹ ہوجاتے ، بنگلہ دیش کو اور جلدی آؤٹ کرسکتے تھے۔ہمیں جلدی وکٹ مل گئیں لیکن وہ لکی رہے کہ ایک دو ریویو مس کرگئے لٹن داس53رنز پر آؤٹ تھے لیکن ہم نے ریویو نہیں لیا اگر ہمارے حق میں یہ فیصلہ ہوتا تو وہ 200کے اندر آؤٹ ہوجاتے۔ہفتے کو پہلے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر خرم شہزاد نے کہا کہ شروع میں ہمیں وکٹیں ملیں اس کے بعد ہم بدقسمت رہے ایک دو ریویو بھی مس کر گئے اگر ہم ری ویو پر آوٹ لے لیتے تو صورتحال مختلف ہوتی پارٹنر شپ کا لگنا کھیل کا حصہ ہے لٹن داس کو ہم نے باونسر کیے اٹیک کیا اور اٹیک پر رنز بھی آتے ہیں ایک دو موقع نکلے تھے، یہ پچ ڈھاکا سے مختلف لگ رہی ہے بیٹنگ کے لیے اچھی ہے اگر اچھی پارٹنر شپ لگ جاتی ہیں تو ہم چار ساڑھے چار سو رنز کر لیں گے۔ میری کوشش ہے بیٹنگ پر فوکس کروں، ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے۔