• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظہبی پر حوثیوں کے حملے علاقائی امن کیلئے شدید خطرہ ہیں، عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر محمد بن زید کو ٹیلی فون کیا اور 17جنوری 2022 کو ابو ظہبی میں شہری سہولیات کے مرکز پرحوثی ملیشیا کے گھنائونے دہشتگردانہ حملےکی شدیدمذمت کی اور متحدہ عرب امارات کی قیادت ، حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ ایسے حملوں کا کوئی جواز نہیں اور ایسے حملوں کو فوری روکے جانے کی ضرورت ہے جو علاقائی امن و سلامتی کے لئے شدید خطرہ ہیں۔

محمد بن زید نے عمران خان کی جانب سے بھرپور حمایت کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس المناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

اہم خبریں سے مزید