سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عمر سعید ملک نے کہا ہےکہ 3 دسمبر 2021 کو فیکٹری میں ہونے والے افسوناک واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعدچالان مکمل کرنے کے لئےتین رکنی پراسیکیوٹر کمیٹی کی مدد لی جارہی ہے۔ ان کی کوشش ہے کہ جلد چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کرنے کے بعد ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ منتقل کیا جائے تاکہ مقدمے کا ٹرائل شروع ہوسکے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کا ریمانڈ 31 جنوری تک ہے۔