• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین پر روسی حملے کا خطرہ، امریکی وزیرخارجہ کا دورہ کیف

کیف، اسٹراس برگ (اے ایف پی، جنگ نیوز) یوکرین پر روسی حملے کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے،یوکرین کی سرحد کے قریب روس اور بیلاروس کی افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں ،برطانوی میڈیا کے مطابق مزید ہزاروں روسی فوجی یوکرین کی مشرقی سرحد کے قریب پہنچ گئےجبکہ بھاری فوجی سازوسامان بھی پہنچایا جارہا ہے،مشترکہ فوجی مشقوں سے روس اور مغربی ممالک میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے، مشرقی یورپ میں بڑے تنازع کا امکان بڑھ گیا، امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلینکن بدھ کے روز یوکرین پہنچ گئے، یوکرینی صدر اور وزیرخارجہ سے ملاقات کے بعد امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ یہ صدر پیوٹن کی ذمہ داری ہے کہ وہ یوکرین پر روسی حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق خطرات کو زائل کریں،۔

اہم خبریں سے مزید