• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارکونسلوں کا مشترکہ اجلاس، لائرز پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ کاجائزہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)ملک بھر کی بارکونسلوں کے مشترکہ اجلاس میں ʼʼلائرز پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ 2022کا جائزہ لیا گیا ،بدھ کے روز پاکستان بار کونسل کی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا کی صدارت میں صوبائی/اسلام آباد بار کونسل کی بین الصوبائی رابطہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کیساتھ مشترکہ اجلاس ہوا ،جس میں مجوزہ قانون پر غور کیا گیا ،اجلاس میں بینوولینٹ فنڈ زکیلئے مجوزہ یکساں اصولوں اور پالیسیوں پر بھی غور کیا گیا ،اس وقت صوبائی/اسلام آباد بار کونسلزوکلاء سے مختلف عمر کے سلیب کے تحت "ایڈووکیٹ بینوولینٹ فنڈز" وصول کر رہی ہیں، کیونکہ فی الحال ہر بار کونسل کے اس سلسلے میں اپنے اپنے قوانین ہیں اور بینوولنٹ فنڈز رولز میں یکسانیت نہ ہونے کی وجہ سے وکلا ء کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید