ملتان (سٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر نیشنل فوڈسکیورٹی اینڈریسرچ سیدفخرامام ،سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ شیخ عمردین جرات مند اوردلیر انسان تھے انہوں نے ساری زندگی اخبارفروش برادری کے حقوق کی جدوجہد میں گزاری، کبھی بھی اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح نہیں دی ہمیشہ اخبارفروشوں کی جنگ لڑی ،وہ اپنی ذات میں انجمن تھے انکی وفات سے پیداہونے والاخلاکبھی پرنہیں ہوسکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل ترقیاتی گروپ ملتان کے چیئرمین ملک محمد یوسف کی رہائش گاہ پر آل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن کے مرکزی رہنما شیخ عمردین کی چوتھی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران کیا، تقریب کی صدارت درگاہ حضرت چادروالی سرکارؒ کے سجادہ نشین صاحبزادہ علی حسین شاہ نے کی جبکہ آستانہ عالیہ فریدیہ کے سجادہ نشین نویدفریدچشتی ، شیخ طارق رشید، ملک انورعلی، شیخ طاہرقریشی ،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ایوب بزدار مہمان خصوصی تھے تقریب کی نقابت شیخ عبدالحمید قادری نے کی جبکہ نعت خواں ملک عمران یوسف ،مطاہرقادری ،حافظ عبدالرحمنٰ یوسف ،عاصم گولڑوی ،محمدراشد ،میجرحسن تاج نے ہدیہ نعت جبک پروفیسر غلام مصطفی انصاری ، مختیارراٹھورنے خطاب کیا ،تقریب میں خاورشفقت بھٹہ ، بابو نفیس احمدانصاری ،آل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن کے معاون خصوصی سیکرٹری جنرل شیخ صلاح الدین ،پیرافضل فریدی ،علامہ سعیداختر ،ممبرفیڈریشن پاکستان ملک عرفان اتیرا ،صدراخبارفروش یونین ملتان ملک اے ڈی بھیں، سرپرست اعلی اخبار فروش یونین ملک اجمل ، نوازاتیرا ، احمدمختارملک ، الطاف بلوچ ،حافظ ظفرقریشی ،پروفیسرعبدالماجدوٹو ، راؤعارف رضوی رانا ندیم ،شیخ اسدطاہررشید ،ناصرقریشی ،ایم سلیم درباری ،اشرف قریشی ،سلیم چھیمہ ، ضیاءانصاری ،ملک شاہدیوسف ، فیصل وارثی ،محمدعلی رضوی ،اقبال عادل قادری ،نوازبھٹی ،شفقت طلال تاشفین ،منیرروحانی ،عامراقبال ،ملک اصغر ،انیس عباسی ، شیخ بلال قریشی ،کلیم قریشی ،ذیشان علی ،ملک شاکرعلی ،حسن چینی ، رضوان علی و دیگر نے شرکت کی۔