• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیسز میں اضافہ ، ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ڈویژنل انتظامیہ نے کورونا وبا کی نئی قسم کے پیش نظر ویکسینیشن مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت کورونا، ڈینگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔کمشنرنے کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ امیکرون کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر شہری بوسٹر ڈوز لگوائیں۔لاروا کی پازیٹو سائٹ کو نوٹس دیکر سر بمہر کیا جائے۔ ڈینگی وبا کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں ۔
ملتان سے مزید