• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کا رروائی، بھا ری مقدار میں منشیا ت بر آمد ، ملزمان گرفتار

پشاور ( جنگ نیوز ) وحید خان سرکل آفیسر پشاور و مردان ریجن کی زیر نگرانی محمد ریاض ایس ایچ او تھانہ ایکسائز پشاور ریجن اور ضیاء انور خان سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر گول چوک بطرف موٹروے روڈ پر گاڑی نمبری 3839 کو روک کر تلاشی کے دوران گاڑی سے 24000 گرام (24 کلو) چرس برآمد کی، ملزم محمد عظیم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری کاروائی میں عاکف نواز تھانہ ایکسائز مردان اور وقار احمد اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر مردان چارسدہ روڈ پر گاڑی نمبری 491 کو رکنے کا اشارہ کیا، ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے گاڑی کی رفتار مزید تیز کردی، سرکاری گاڑی میں تعاقب کرنے پر ڈرائیور کچھ فاصلے پر گاڑی روڈ سائیڈ پرچھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گاڑی کی تلاشی لینے پر 1000 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، ملزم کی تلاش جاری ہے. تیسری کاروائی میں حاجی کیمپ اڈا جی ٹی روڈ پر مسافر گاڑی میں سوار مخبر شدہ منشیات سمگلر کے پیٹ سے باندھی ہوئی 1200 گرام چرس برآمد کی گئی۔، ملزم سہیل خان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
پشاور سے مزید