پشاور(خصوصی نامہ نگار)پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی،خیبر پختونخوا کے امراض قلب کے واحد سرکاری ہسپتال میں 66سالہ مریض کے دل کی والو سینہ کھولے اور کٹ لگائے بغیر تبدیل کرلئے گئے۔ پی آئی سی ترجمان رفعت انجم کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایسا کامیاب آپریشن پہلی بار کیا گیا ہے جہاں 66سالہ مریض کا بنا سینہ چاک کئے اور بغیر کٹ لگائے کامیاب آپریشن کیا گیا۔