• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا مثبت شرح 9 ماہ کی بلند ترین 11.55 تک جاپہنچی، سندھ میں 17 ہلاکتیں

کراچی،اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر، خبر ایجنسیاں ، جنگ نیوز)ملک میں کورونا مثبت شرح 9ماہ کی بلند ترین 11.55تک جاپہنچی،ملک میں6808،صوبے میں3739نئے کیسز رپورٹ، فعال کیسزبھی بڑھنے لگےکراچی میں مثبت شرح41 ہوگئی،صوبے میں 17 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں۔

گزشتہ روز ملک میں 6808نئے مریض سامنے آئے، 58943 ٹیسٹ کیے گئے ، مثبت کیسز کی شرح 11.55 فیصد رہی،یاد رہے کہ پاکستان میں 11 فیصد سے زائد کورونا کیسز گزشتہ برس 20 اپریل کو 11.68 فیصد ریکارڈ ہوئے تھے۔

ادھر صوبے میں کوروناوائرس سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد میں اضافہ، مزید 17 مریض انتقال کر گئے اور 3739 نئے کیس سامنے آئے،مثبت کیسز کی شرح22رہی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 33796 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے306 مریضوں کی حالت تشویشناک ہےاور21کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے.

بیان کے مطابق 3739 نئے کیسز میں سے 3289 ک یعنی 88فیصدکراچی میں سامنے آئے، جن میں سے 1345 شرقی، 773 جنوبی، 655 وسطی، 261 کورنگی، 145 ملیر اور 110 غربی شامل ہیں۔

حیدرآباد میں 145، نوشہروفیروز 34، جامشورو 29، تھرپارکر 20، ٹنڈو محمد خان 19، بدین 16، دادو 15، ٹھٹھہ، عمرکوٹ اور سانگھڑ 12-12، لاڑکانہ 11، ٹنڈو الہیار، جیکب آباد، خیرپور اور میرپورخاص 10-10، شکارپور 9، گھوٹکی 5، شہید بینظیر آباد 4اور مٹیاری 1 کیس شامل ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور شہر قائد میں گزشتہ روز بھی مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد ریکارڈکی گئی۔

اہم خبریں سے مزید