اسلام آباد (جنگ نیوز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کو عملی جامہ پہنانے اور درکار آئینی ترمیم کیلئے پارلیمانی رہنماؤں کو مدعو کر لیا۔ وزیر خارجہ کی جانب سے آج قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو خطوط ارسال کر دیے گئے۔ خط میں انہوں نے پارلیمنٹ کی تمام بڑی جماعتوں کو جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے قانون سازی کیلئے درکار تعاون کی درخواست کی ہے۔